پولٹری میٹ کا کاروبار کرنے والے سیلز پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز کا اجراء

پولٹری میٹ کا کاروبار کرنے والے سیلز پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز کا اجراء

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ڈی سی او سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور نے صوبائی دارالحکومت میں واقع پولٹری میٹ کا کاروبار کرنے والے سیلز پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز کا اجراء شروع کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں مجموعی طور پر ساڑھے تین ہزار ایسے سیلز پوائنٹ ہیں جہاں مرغی کے گوشت کا کاروبار ہورہا ہے نوٹسز میں سیلز پوائنٹس مالکان کو دس روز کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کو ماڈل سیلز پوائنٹ کے مطابق ڈھال لیں وگرنہ دس روز کے بعد ان کی دکانیں بند کردی جائیں گی۔لاہور پولٹری ٹر یڈرز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ حکو مت کے اس اقدام کی تائید کر تے ہیں ،کاروبار پر مثبت اثرات مر تب ہو نگے ۔

مزید :

صفحہ آخر -