اورنج ٹرین مکمل ہونے سے عوام کو معیاری سفری سہولیات ملیں گی،خرم روحیل

اورنج ٹرین مکمل ہونے سے عوام کو معیاری سفری سہولیات ملیں گی،خرم روحیل
اورنج ٹرین مکمل ہونے سے عوام کو معیاری سفری سہولیات ملیں گی،خرم روحیل

  

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) مسلم لیگی رہنما خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ بے شک اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل کے دوران عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مگر مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ عوام کو آرام دہ ، معیاری اور برق رفتار ذریعہ سفر فراہم کرے گا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ایک انقلاب ثابت ہوگا ۔ وہ مسلم لیگی ورکرز کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ خرم روحیل اصغر نے کہا ’ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز خود اس منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں اور اسے مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا ۔

حکومت پنجاب اس منصوبے کی زد میں آنے والے گھر اور کاروباری مراکز کو پوری طرح ریلیف دے رہی ہے اور لوگوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہے ۔ اجلاس میں جن نمایاں افراد نے شرکت کی ان میں ملک سلیم اعوان ، میاں ساجد رؤف ، چوہدری صغیر ، امین ہیرا کمبوہ ، فاروق خان ، جہانگیر درانی ، شاہد بیگ ، ندیم سُنیارا، عاطف غفار ، چوہدری شہباز ، فیضان ، محمد مشتاق نمایاں ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -