گوادر، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2اہلکار شہید، 3زخمی

گوادر، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2اہلکار شہید، 3زخمی

  

کوئٹہ (اے این این )بلوچستان کے علا قے گوادر میں جیونی کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ٗ 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علا قے گوادر کے مقام جیونی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق شر پسندوں نے سڑک کنارے پہلے سے نصب مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم اب تک کسی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -