بلاول بھٹو کی بختاور اور آصفہ کے ہمراہ شہریارتاثیر کی سالگرہ میں شرکت

بلاول بھٹو کی بختاور اور آصفہ کے ہمراہ شہریارتاثیر کی سالگرہ میں شرکت

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی دونوں بہنوں آصفہ بھٹو زرداری اور بختاو ر بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر شہید کے گھر گئے جہاں پر انہوں نے شہید سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہریار تاثیر کی سالگرہ تقریب میں شرکت کی ۔ بلاول بھٹو زرداری آج بحریہ ٹاؤن میں امیر بیگم ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہونیوالی 50اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ پیر کو بلاول بھٹو زرداری لاہور ہائی کورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں ہونے والی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ 12جنوری کو بحریہ ٹاؤن میں بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کونسل اور جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے ارکان سے ملاقاتوں کے بعد واپس کراچی روانہ ہو جائیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -