پاکستان اور برطانیہ نے ایک دوسرے سے ملزمان کی حوالگی کاتقاضا نہیں کیا،وزارت داخلہ

پاکستان اور برطانیہ نے ایک دوسرے سے ملزمان کی حوالگی کاتقاضا نہیں کیا،وزارت ...

  

اسلام آباد(اے این این)ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی ملزم کوبیرون ملک سے پاکستان لانیکی درخواست نہیں کی، نہ برطانیہ نے کسی ملزم کی حوالگی کا تقاضا کیا ہے،اسکارٹ لینڈیارڈسے کسی قسم کامطالبہ قبل ازوقت اوربے معنی ہوگا۔وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ پاکستان میں چل رہا ہے اور اس کیس کی تفتیش بھی مختلف مراحل سے گزر رہی ہے جب کہ پاکستان نے برطانیہ سے کسی مجرم کی حوالگی کی کوئی درخواست نہیں دی اور نہ ہی برطانیہ کی جانب سے کسی ملزم کی حوالگی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے کسی قسم کا مطالبہ ہوا بھی تو وہ قبل از وقت اور بے معنی ہوگا۔ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ میڈیا کے چند حلقوں پر آنے والی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں اور اس قسم کی غیر ضروری خبریں اور قیا س آرائیاں تفتیش پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہیں لہذا میڈیا اس قسم کی خبریں نشر کرنے سے گریز کرے۔

مزید :

صفحہ اول -