منور تالپور کیخلاف مقدمے پرنوازشریف کے مشکور ہیں، زرداری
دبئی(اے این این)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میر منور تالپور پر سال کا پہلا جھوٹا مقدمہ درج کروا کر میاں نواز شریف نے ہمیں سال کا پہلا تحفہ دیا جس پر ان کے مشکور ہیں۔ اپنے جاری کردی ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میر منور تالپور پر سال کا پہلا جھوٹا مقدمہ درج کروا کر میاں نواز شریف نے ہمیں سال کا پہلا تحفہ دیا ہے اور وہ میاں نواز شریف کی جانب سے 2016 کا پہلا تحفہ دینے پر انکے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے 2015 میں اسی طرح ڈاکٹر عاصم حسین پر مقدمات درج کروائے جس میں اب تک کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا،ماضی میں لوگ پیپلز پارٹی کے خلاف اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور نہ اب ہوں گے۔