سندھ میں درجن سے زائد اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بن گیا، پیرپگاڑا سربراہ منتخب

سندھ میں درجن سے زائد اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بن گیا، پیرپگاڑا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)سندھ کی ایک درجن سے زائد اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ فنکشنل ، پاکستان مسلم لیگ(ن)، قومی عوامی تحریک، مسلم لیگ (ق)، سندھ یونائیڈ پارٹی اور دیگر نے نیا گرینڈ الائنس بنادیا ہے جس کا سربراہ پیرپگارا کو بنایا گیا ہے نئے اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ 23 جنوری کو سانگھڑ اوربدین میں مشترکہ طور پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا جائیگا اورصوبہ میں آبادگاروں کی احتجاجی تحریک کی حمایت کی جائے گئی، 11 جنوری کو کراچی میں آبادگاروں کے احتجاج میں شرکت کی جائے گی، اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کو 8 برسوں میں تباہ کردیا ہے اس لیے اپوزیشن نے اتحاد بنایا ہے رینجرز کو پورے صوبہ کے اندر کارروائی کا اختیار دیا جائے اگر رینجرز کو اختیار دیئے جائیں تو سب سے پہلے آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی گرفتار ہوں گے وہ آئی جی ہوکر ضمانت پر ہیں تو امن وامان کیسے بحال ہوگا ، سید غوث علی شاہ نے کہا کہ جتنی تباہی پیپلزپارٹی نے پھیلائی ہے اتنی تو فوجی آمروں نے بھی تباہی نہیں کی تھی اب سندھ کے عوام پی پی سے حساب لیں گے، ممتاز بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کرپشن کی انتہا کردی ہے سندھ کے عوام کو اب سڑکوں پر آنا ہوگا ورنہ پھر کچھ نہیں بچے گا، ایاز لطیف پلیجونے کہا کہ سند ھ کو بچانے کے لیے نیا اتحاد تشکیل دیا ہے پیپلزپارٹی نے سندھ کے ادارے تباہ کردیے ہیں ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سندھ کو آصف زرداری اور پھولن دیوی نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے آصف علی زرداری عمرے پر جاکر سعودی عرب کے حکمرانوں سے گزارش کی کہ وہ نوازشریف سے کہیں کہ پی پی پر سختی نہ کرے، اب سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کے خلاف میدان میں اتریں گے، ارباب رحیم نے کہا کہ سندھ میں اب پی پی کو زیادتیاں کرنے نہیں دیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -