نواز شریف پٹھان کوٹ حملہ، ایران سعودی عرب کشیدگی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں: خورشید شاہ

نواز شریف پٹھان کوٹ حملہ، ایران سعودی عرب کشیدگی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں ...

  

سکھر(آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ مو دی سے ملاقات، پٹھان کوٹ ائیربیس پرحملے اور ایران سعودی عرب کشیدگی پرپیرکو ہو نیوالے اجلاس میں پا رلیمنٹ کو اعتماد میں لیں اپوزیشن اور تمام سیا سی جما عتیں ان کا ساتھ دینے کو تیا ر ہیں پارلیمنٹ ملک کے بیس کروڑ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کمشنرہا ؤس میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئیانہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اب تک چوہدری نثار نے سندھ کے وزیر اعلیٰ یا حکو مت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اس قسم کی خبریں غلط ہیں میاں صاحب کی ٹیم خود مسئلے مسائل پیدا کررہی ہے اس مین سندھ حکو مت کا کوئی قصور نہیں ہے ڈاکٹر عاصم کو کچھ ہوا تو ذمہ داری ذمہ دارلوگوں پرہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ایران ہما را قریبی اور سعودی عرب برادرملک ہے ان کے درمیاں کشیدگی کے خا تمے کے لیے پا کستان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڑوب میں وزیر اعظم کی جانب سے منصوبے کا افتتاح سی پیک کا حصہ نہیں ہے احسن اقبال کے بیان نے اس منصوبے کے حوا لے سے بھی کنفیوژن اور بد گمانیاں پیدا کی ہیں ،پاک چین راہدری منصوبے کے مقررہ روٹ پر عمل کیا جا ئے اس معاملے کو سیا سی بنانے سے نقصان ہوگا ۔پنجاب میں تو داعش میں بھرتیوں تک کی خبریں آرہی ہیں پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے الزامات پاکستان پر لگ رہے ہیں ان حالات میں وفاق کو کمزور نہیں مضبوط کرنا چاہیئے یو ں تو داعش کچھ نہیں یہ وہی تنظیمیں ہیں جو نیا روپ دھا رہی ہیں ملک میں کئی مقدس گا ئیں ہیں مگر کسی کا نظریہ نہیں چلنے دیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -