وطن عزیز اسلام کے انم پر وجود میں آیا، ہر قیمت پر اسلامی نظام نافذ کرینگے: سراج الحق

وطن عزیز اسلام کے انم پر وجود میں آیا، ہر قیمت پر اسلامی نظام نافذ کرینگے: ...

  

سوات(آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وطن عزیز اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیاہے اور اسمیں ہر قیمت پر اسلامی نظام نافذ کریں گے ، پاک چائنہ راہداری منصوبے کا نقشہ ملاکنڈ ڈویژن سے شروع کیا گیا ہے اسلئے اس اہم منصوبے میں کوئی تبدیلی قبول نہیں کریں گے ، ہم ایسا اسلامی پاکستان چاہتے ہیں جسمیں کوئی انسان دوسرے انسان کا محتاج نہیں ہوگا ، نیب کاچیئرمین کہتا ہے کہ صرف محکمہ واپڈا اور پانی میں 10 کھرب 70 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے ، ہم لیٹروں سے غریب عوام کی پائی پائی وصول کریں گے ، نظام مصطفیؐ کے نفاذ ہی میں ہم خوشحال پاکستان بناسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں جلسہ سیرت النبی ؐسے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جلسہ سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمشتاق احمد خان ، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ ، ضلعی امیر ڈاکٹر فضل سبحان ، حافظ اسرار احمد ، اختر علی خان ، سابق ایم پی اے محمد امین ، تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی ، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب ، ثناء اللہ فاروقی ، بخت امین ، رفیع اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، سراج الحق نے کہا کہ ہم بینکوں سے سودی نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں جسمیں غریبوں کو بلاسود قرضے مل سکے 10 جنوری چکدرہ میں ملاکنڈ ڈویژن کے مسائل اور راہداری منصوبے میں حصہ کیلئے ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تمام منتخب نمائندوں کا جرگہ طلب کرلیا ہے جس میں مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل طے کریں گے ، انہوں نے کہا کہ زلزلہ اور کشیدہ صورت حال سے متاثرملاکنڈ ڈویژن میں راہداری روٹ نہایت ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پنجابیوں ، سندھیوں ، پختونوں اور بلوچوں کے نا م نہیں بنا بلکہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے جسمیں تمام انسانوں ،جانوروں اور چرندو پر ند کیلئے بھلائی ہی بھلائی ہے جس کیلئے ہم نے اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے نام سے تحریک شروع کررکھا ہے اس میں عوام ہماراساتھ دیں ، انہوں نے کہا کہ لندن ، دبئی ، ملائشیاء اور دیگر ممالک میں پاکستانی حکمرانوں اور لیڈروں کے بڑے بڑے محلات ہیں جن کو پاکستان کے لوٹ مار کے پیسے سے بنائے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ کے سامنے دو وعدے لئے کہ عریانی و فحاشی اور سود کا خاتمہ کریں لیکن تاحال یہ دو وعدے پورے نہیں ہوئے ، جلسہ کے دوران درجنوں افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستحق ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جسمیں اے این پی سے 37 سالہ رفاقت کرنے والے مٹہ بازار کے صدر قاسم کا کا بھی شامل تھے ۔

مزید :

صفحہ اول -