بلو گرام سوئی گیس پلانٹ دھماکہ سے اڑنے والا دہشت گرد گرفتار

بلو گرام سوئی گیس پلانٹ دھماکہ سے اڑنے والا دہشت گرد گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور اور ملا کنڈ ریجن پولیس نے کا روائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گر د کو گرفتار کر کے نامعلوم مقا م منتقل کر دیا کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور پولیس کے مطابق انکو باخبر زرائع سے اطلاع ملی کہ دہشت گر دی کے وارداتو ں میں ملوث ملزم ملا کنڈ کے علا قے میں موجود ہے مخبر کی اطلاع پر سی ٹی ڈی پو لیس پشاور او ر سپیشل پولیس یو نٹ ملاکنڈ نے کا روا ئی کر تے ہو ئے دہشت گر د محمد اسحا ق ولد فقیر محمد عر ف شیر محمد سکنہ گبرال کالام حا ل قمبر رحیم آباد تختہ بند سو ات کو گرفتا ر کر کے نامعلوم مقا م منتقل کر دیا سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق دہشت گر د کا تعلق کا لعدم تنظیم سے ہے جس نے سال 2008میں دیگر ساتھیوں سمیت ملکر بلو گرام سو ئی گیس پلانٹ کو با رودی مواد سے اڑا دیا تھا جبکہ اس کے علا وہ لیڈی کا نسٹیبل نیلم کے گھر کو بھی با رودی مواد سے اڑا نے کی کو شش کی تھی تاہم سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گر د کے خلاف 7اے ٹی اے کے تحت مقد مہ درج کر کے مذید تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -