چارسدہ ،خانمائی میں حساس اداروں کی کارروائی ،مبینہ شدت پسند گرفتار

چارسدہ ،خانمائی میں حساس اداروں کی کارروائی ،مبینہ شدت پسند گرفتار

  

چارسدہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)خانمائی میں حساس اداروں کی کاروائی ۔ مبینہ شدت پسند گرفتار۔ تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے ۔ شبقدر بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری قتل ۔ ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ خانمائی کے حدود واپڈا کورونہ میں حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے خان زیب ولد محمد یوسف کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق باجوڑ سے ہیں اور ان کے شدت پسند تنظیموں سے روابط تھے ۔ ایک اور واقعہ میں تھانہ شبقدر کے حدود شبقدر بازار میں نامعلوم ملزمان نے اصغر ولد جہانگیر سکنہ مردانہ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جان بحق ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -