شیوسینا کے دہشتگردوں کا انڈوپاک نمائش پر حملہ ، پاکستانی تاجر یرغمال

شیوسینا کے دہشتگردوں کا انڈوپاک نمائش پر حملہ ، پاکستانی تاجر یرغمال

  

 رانچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں جاری انڈوپاک کھانوں کی نمائش پر ہندو دہشت گرد تنظیم شیو سینا کے شدت پسندوں نے حملے کر دیا اور پاکستانی تاجروں کو یرغمال بنا لیا۔ذرائع کا کہناہے کہ بھارت میں عدم برداشت کے رویے نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ پاکستان اور مسلمانوں کیخلاف ہونے والے نفرت انگیز واقعات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑکھنڈکے شہر دیرادون میں پاک بھارت کھانوں کی نمائش ہورہی تھی جہاں ہندو دہشت گردتنظیم شیو سینا کے دہشت گردوں نے حملہ کرکے سٹال اکھاڑ دئیے اور پاکستان کیخلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ پاکستانی تاجروں کو گیٹ بند کرکے یر غمال بنا لیا گیا۔شیو سینا کے دہشت گردوں نے انڈوپاک نمائش کے پینا فلیکس اکھاڑ دیے اور نمائش کا نام تبدیل کرکے انڈو ایشیا کے فلیکس آویزاں کردئیے ۔ بعد ازاں پولیس نے حالات کو قابو میں لے کر پاکستانی تاجروں کو سکیورٹی فراہم کی۔واضح رہے کہ 7 جنوری سے شروع ہونے والی نمائش 10 جنوری تک جاری رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -