غریب عوام قرضوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں ،پیر سعد اللہ

غریب عوام قرضوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں ،پیر سعد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں( نمائندہ پاکستان)تحریک انقلاب پاکستان کے سربراہ پیر سعد اللہ نے کہا ہے کہ غریب عوام قرض کے بوجھ تلے دب رہے ہیں جبکہ ملک کے حکمران اپنی نواسی کو شادی کے موقع پر سات کروڑ روپے کا ہار تحفے میں دے رہے ہیں جب تک ملک سے موجودہ فرسودہ سیاسی نظام کو ختم نہیں کیا جاتا ملک ترقی نہیں کریگا غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہوں گے عوام کو چاہیئے کہ وہ کرپٹ نظام اور کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف نکلیں اور تحریک پاکستان کے قافلے میں شامل ہوکر ظلم کے نظام کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ ایک دن اس ملک میں خونی انقلاب آئیگا جس کا راستہ روکنا مشکل ہوگا ان خیالاتا کا اظہار انہوں نے اخباری نمائندوں سے حصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے مقروض ملک کے وزیراعظم40کروڑ روپے کی گھڑی پہنے غیروں سے قرضے اور امداد کی بھیک مانگتے ہیں لیکن امداد میں ملنے والی رقم حکمران کھاجاتے ہیں قرضوں پر حکمران اپنے کاروبار چلاتے ہیں ترقیاتی منصوبوں میں اربوں کی کرپشن کرتے ہیں اور قرضے غریب عوام کے پیٹ پھاڑ کر پورے کئے جاتے ہیں اس مقصد کیلئے بجلی،گیس،چینی،گھی،تیل اور دیگر اشیائے خوردونوش مہگنے کئے جاتے ہیں لہذا اگر اب بھی غریب عوام نے ووٹ کے ذریعے اس نظام کو بدلنے کا فیصلہ نہ کیا اور روایتی سیاستدانوں کا ووٹ کے ذریعے احتساب نہ کیا تو آنے والے دور میں یہ لوگ عوام کو خون چوس لیں گے۔