ڈیرہ ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،رقم بٹورنے والا نوسر باز گرفتار

ڈیرہ ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،رقم بٹورنے والا نوسر باز گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)بندکورائی پولیس نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پرعورتوں سے جعلسازی کے ذریعے رقم بٹورنے والے دونوسربازوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا‘گومل یونیورسٹی پولیس نے آڑہ روڈپرمنشیات فروش سے چرس برآمدکرلی‘صدرپولیس نے دس لاکھ روپے کے جعلی چیک کامقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بندکورائی میں بستی شہبازکے رہائشی مشتاق کھرل نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ صادق بلوچ ولدغلام سروربلوچ اورطارق ولدرفیق سکنائے بندکورائی نے عورتوں سے شناختی کارڈلیکرموبی لنک کے سمیں اکٹیویٹ کراکرلوگوں کوبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کاجھانسہ دیکردھوکہ دہی سے ان سے رقم بٹورتے ہیں۔پولیس نے کارروائی کرکے دونوں ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ایس ایچ اوگومل یونیورسٹی کاشف ستارنے آڑہ روڈپراشفاق عرف شاکاولدریاض سکنہ آڑہ سے دوران تلاشی 520گرام چرس برآمدکرلی۔اسی طرح تھانہ صدرمیں مندھراں کلاں کے رہائشی روزمحمدوزیرنے رپورٹ درج کرائی ہے کہ رشیداحمدمروت سکنہ شہبازی نے کاروباری لین دین پراسکودس لاکھ روپے کاجعلی چیک دیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -