بنوں ،خیبر ایجنسی،فائرنگ دو نوجوان ہلاک
بنوں، خیبر ایجنسی(نمائندہ پاکستان+ بیورو رپورٹ)تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 27سالہ فہیم نیاز کو قتل کردیا جبکہ بیتلی میراخیل پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے 22سالہ ذیشان زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں واقع دواغاڑہ نالہ سے 27سالہ نوجوان کی قتل شدہ لاش ملی جسے نامعلوم افراد نے چند روز قبل فائرنگ کرکے قتل کیا تھا مقتول کی شناخت فہیم نواز ولد ممنیاز سکنہ کوٹی سادات کے نام سے ہوئی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں منتقل کرکے مقتول فہیم نیاز کے والد ممنیاز ولد شیربراز کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،جبکہ تھانہ غوریوالہ کی حدود میں واقع بیتلی میراخیل میں مبینہ طور پر پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے 22سالہ نوجوان ذیشان ولد گل شیرزاد زخمی ہوگئے ۔ جمرود غاڑیزہ میں گھر کا واحد کفیل شادی میں ہوائی گولی لگنے سے جاں بحق تفصیلات کے مطابق تحصیل جمرود علاقہ غاڑیزہ کا رہنے والا سیف اللہ شادی کے برات میں ہوائی گولی لگنے سے سر پر شدید زخمی ہوگیاوہاں پر موجود لوگوں نے طبی امدادکیلئے پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیف اللہ غاڑیزہ سے گودر بارات میں جا رہاتھا کہ راستے میں ہوائی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا کہ سیف اللہ ماں باپ کااکلوتا بیٹا تھا ۔