جمرود سے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،سمگلر گرفتار

جمرود سے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،سمگلر گرفتار

  

خیبرایجنسی (بیورورپورٹ)پشاور سے اغواکیا گیا الٹو گاڑی جمرود وزیر ڈھنڈ کے مقام پر خاصہ دار اہلکاروں نے اسلحہ سمیت ملزمان کوگرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے جمرود حوالات میں بند کیا گیا،سرکاری زرائع ہفتہ کے روز پشاور بورڈ سے اغواء کیا گیا الٹو موٹر نمبر sac7755جمرود خاصہ دار وں نے وزیر ڈھنڈ چیک پوسٹ پرپکڑ کر تین ملزمان جھاد ولد ماجت خان سا کنہ پشاور،طاہر ولد بہادر شاہ،صابر ولد مجاہد افغانی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے جمرود حوالات میں بند کر دئے گئے ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ دوسرے کاروائی میں جمرود پولیٹیکل انتظامیہ نے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران پیک اپ کے خفیہ خانوں سے 20کلو چرس برآمد کر لئے ڈرئیور عمران موقع پر گرفتار جمرود حوالات مں بند کردیا گیا لائن آفیسر خوشدل نے میڈیا کو بتایا کہ لنڈیکوتل سے آنے والے گاڑی جو پشاور جا رہا تھا کہ خفیہ خانوں سے چرس برامد ہوئی جو کہ جمرود پولیٹیکل انتظامیہ نے ناکام بنا دیا اور ملزم گاڑی سمیت گرفتار کر دیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ اول -