نوشہرہ ،800 یونین کونسل سیکرٹریز کی اپ گریڈیشن کی منظوری

نوشہرہ ،800 یونین کونسل سیکرٹریز کی اپ گریڈیشن کی منظوری

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبہ خیبرپختونخوا حکومت نے آٹھ سو یونین کونسل سیکرٹریز کا سکیل اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی سکیل اپ گریڈیشن میں صوبائی جنرل سیکرٹری امجدعلی خان کی کاوشوں کو سیکرٹریز یونین کونسل نے خراج تحسین پیش کردی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے یونین کونسلز سیکرٹریز کا دیرینہ مطالبہ سکیل اپ گریڈیشن پورا کرتے ہوئے سیکرٹریوں کے سکیل اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کے ساتھ سیکرٹری یونین کونسل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری امجد علی خان نے ملاقات کی ملاقات کے دوران صوبائی جنرل سیکرٹری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کو سیکرٹریز یونین کونسل کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا دیرینہ مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کے سیکرٹریز گزشتہ تیس سال سے سات سکیل میں کام کررہے ہیں جبکہ بعض سیکرٹریز اسی سات سکیل میں ریٹائرڈ ہوگئے ہیں جو کہ ان کی خدمات کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے جس پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے آٹھ سو یونین کونسل سیکرٹریز کے سکیل اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے سکیل سات سے سکیل گیارہ کردی اس موقع پر سیکرٹریز یونین کونسل ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری امجد علی خان نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -