الپوری ،مسلم لیگ کے رہنماؤں کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت

الپوری ،مسلم لیگ کے رہنماؤں کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ :مسلم لیگ کے دیرینہ رہنماؤوں کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت، آفتاب آحمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں سیاسی جدوجہدجاری رکھنے کا عزم۔مسلم لیگ ن کہو ڈھیریٗ کے اہم رہنماوؤں عمرذادہ خان،شاہد روان، مکمل خان، انوارالحق اور نورالدین نے پی ایم ایل سے 35سالہ طویل رفاقت کو خیرباد کہتے ہوئے ایک شمولیتی تقریب میں اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی شانگلہ کے چیئرمین متوکل خان ایڈووکیٹ اورحلقہ پی کے ستاسی کے سابق چیئرمین موسٰی خان غوربندی شہید کے فرزند انورعلی خان غوربندی نے کہا کہ شانگلہ کی تعمیر و ترقی پر نام نہاد منتخب نمائندوں نے کوئی توجہ نہیں دی ہے اور شانگلہ کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو پختونوں کو انکے حقوق دلانے کیلے جدوجہد کررہی ہے اور قومی وطن پارٹی پختونوں کی احساس محرومیاں ختم کرکے انکوجائز حقوق دلاکر دم لیگی۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب آحمد خان شیرپاؤ پختونوں کے حقیقی مسیحا اور مخلص رہنماء ہے اور اس خطہ کے پختونوں کی ملی رہبر آفتاب آحمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا وقت کا تقاضہ ہے ۔قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے ملی رہبر افتاب آحمد خان شیرپاؤ اور متوکل خان ایڈووکیٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی قیادت میں ہر قسم قربانی دینے کا عہد کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -