تورڈھیر میں چوروں کا راج ،شہریوں کی نیندیں حرام

تورڈھیر میں چوروں کا راج ،شہریوں کی نیندیں حرام

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی )صوابی کا مشہور وممتاز شہر تورڈھیر گزشتہ دوماہ سے چوروں کے نرغے میں، چوری کی وارداتوں میں آئے روزاضافے نے شہریوں کی نیندیں اُڑادیں ہیں، تقریباً دوماہ کے دوران محلہ ولایت خیل اور اسکے آس پاس دیدہ دلیری کیساتھ چوری کی متواتر 4 وارداتیں منظرعام پر آسکیں،شہر بھرکے لوگوں میں خوف وحراس دن بدن بڑھتا جانے لگا، شہر میں موجود چار نام نہاد صحافتی تنظیموں کے دودرجن سے سے زائد اخباری ونجی ٹی وی چینلز کے نام نہاد نمائندگان کی معنی خیزچشم پوشی ،پولیس تھانہ تورڈھیر تاحال کسی بھی چوری کا کھوج لگانے میں ناکام۔باوثوق ذرائع کے مطابق محلہ ولایت خیل تورڈھیرمیں گزشتہ روز دن دیہاڑے روح الامین نامی شخص کے گھر سے نامعلوم چور 60 ہزار روپے کے پرائزبانڈز، تقریباًدس ہزار روپے نقدی اورڈیڑھ تولہ زیورات چراکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت گھر خالی تھا اور مالکن ’غم خادی ‘کرنے پڑوس میں نکلی تھی واضح رہے کہ مذکورہ محلہ کے آس پاس چوری کی یہ چوتھی وارادت تھی اس سے قبل رات کی تاریکی میں نامعلوم چور صرف چارپائیاں چھوڑ کرغلام اکبر نامی شخص کے گھر کا مکمل صفایا کرچکے ہیں جبکہ یہی کے گردونواح میں شاہ جہان نامی شخص کے گھر پر بھی اورایک فی میل سکول ٹیچر کے گھر پر بھی نامعلوم چور ہلہ بول چکے ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون سکول ٹیچر کا شوہر محنت مزدوری کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں جسکے علاوہ رواں سیزن میں تورڈھیر اور گروونواح کے دیہات میں کھیتوں سے رات کی تاریکی میں آلو اورگاجر کی بھری بوریاں بھی چرانے کا سلسلہ جاری رہا ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -