نوشہرہ پولیس اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کرے ،غلام رسول

نوشہرہ پولیس اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کرے ،غلام رسول

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ باڑہ کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں نے 14فارن ایکٹ کے تحت کم سن بچوں کی گرفتاری کو نوشہرہ پولیس کی ظلم وبربریت کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نوشہرہ پولیس 14فارن ایکٹ کی آڑ میں اپنے فرائض سے تجاوز نہ کریں ورنہ ہزاروں کی تعداد میں باڑہ کلاتھ مارکیٹ کے تاجر جی ٹی روڈ احتجاجا بند کرکے پولیس کے خلاف دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے ان خیالات کااظہار باڑہ کلاتھ مارکیٹ نوشہرہ کے صدر غلام رسول نے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوشہرہ پولیس 14فارن ایکٹ کی آڑ میں کم سن بچوں اور باڑہ کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کو بے جا تنگ کررہی ہے جس کی وجہ سے باڑہ کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کا کاروبار پر منفی اثر پڑرہا ہے اور پولیس کی ان حرکتوں تاجر ذہنی کوفت کے شکار ہوگئے ہیں پولیس 14فارن ایکٹ کی آڑ میں کم سن بچوں اور باڑہ کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کے تنگ کرنے کا سلسلہ بند کردے ہم 14فارن ایکٹ کی آڑ میں باڑہ کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں اور کم سن بچوں کو تنگ کرنے کی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک، آئی جی پی ناصر خان درانی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ باڑہ کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کو پولیس کے ظلم سے نجات دلائی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -