بٹ خیلہ میں منشیات کے سمگلر کو قیدو جرمانہ کی سزا

بٹ خیلہ میں منشیات کے سمگلر کو قیدو جرمانہ کی سزا

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج درگئی نے منشیات کے سمگلر کو جرم ثابت ہونے پر چار سال قید بامشقت، پانچ ہزار روپے جرمانہ اور سوزوکی پک اپ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ۔ تفصیلات کے مطابق یوسف خان ولد غریب سکنہ ساروگئی مہردے کو مقدمہ علت نمبر 228جرم 9CNSA(c)تھانہ درگئی نے گرفتار کیاتھا۔ جن پر منشیات سمگلنگ کا الزام تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج درگئی شہناز حمید خٹک کے عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو چا رسال قید بامشقت،پانچ ہزار روپے جرمانہ اور جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید ایک ماہ قید کی سزا سنادی۔مال مقدمہ کو اپیل کے مقررہ میعاد اور حسب ضابطہ بعد میں تلف کردی جائیگی۔ساتھ ہی مال مقدمہ سوزوکی پک اپ D5198پشاور کو بحق سرکار ضبط کرنے کاحکم جاری کردیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -