صوابی میں مکان کا تنازعہ ،فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،1 زخمی

صوابی میں مکان کا تنازعہ ،فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،1 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ)یارحسین ضلع صوابی میں مکان کے تنازغہ پر رشتہ دار مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ بھانجے کی قتل کا سن کر ماموں ہسپتال ہی میں صدمہ بر داشت نہ کر تے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔عزیر احمد سکنہ یار حسین نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا آٹھائیس سالہ بھائی زبیر احمد اپنے ایک ساتھی خیر احمد کے ساتھ زیر تعمیر مکان کے چھت پر بیٹھ کر چائے پی رہے تھے کہ اس دوران ان کے رشتہ دار مکان سے متصل مسجد کی چھت کی طرف سے آکر ان پر فائرنگ شروع کر دی جس سے ان کا بھائی زبیر احمد جاں بحق جب کہ خیر احمد زخمی ہو گیا۔ دونوں کو فوری طور پر سول ہسپتال یار حسین منتقل کر دیا گیا ان کا ماموں سیار محمد بھی ہسپتال جا پہنچا جہاں اس نے اپنے بھانجے کے موت کا سن کر صدمہ برداشت نہ کیا اور دل کا دورہ پڑنے سے ہسپتال ہی میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ۔ قتل کی دعویداری آیازاور ان کے بیٹے حارث پر کی گئی ماموں بھانجے دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کی صبح گیارہ بجے یارحسین میں ادا کی گئی۔ ملزمان اور مقتول آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں ۔ مجروح خیر احمد کو مردان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یارحسین پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#