بنوں ، ایم اے ایم ایس سی ، بی ایڈ کے نتایج کا اعلان 11جنوری کو کیا جائیگا

بنوں ، ایم اے ایم ایس سی ، بی ایڈ کے نتایج کا اعلان 11جنوری کو کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (نمائندہ پاکستان)یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی بنوں کے تمام ایم اے ، ایم ایس سی اور بی ایڈ پرائیویٹ کے سالانہ نتا ئج کا اعلا ن مو ر خہ11جنور ی 2016کو کیا جا ئے گا۔یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی نتا ئج آویزاں کئے جا ئینگے۔UFMطلبہ کے کیسز کی تفصیلا ت اور اگلے ما سٹرز امتحا نا ت کی تفصیلا ت گزٹ نوٹیفیکیشن میں جا ر ی کر دی گئیں۔ تفصیلا ت کے مطابق کنٹرولر امتحانا ت ،یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی بنوں پروفیسر اکرا م اللہ منظور کی جا نب سے جا ر ی ہونے والے ایک اعلا میہ کے مطابق یونیورسٹی آ ف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی بنوں کے ایم اے اسلا میات ، عر بی، انگلش، اردو، پشتو، پو لیٹکل سائنس، انٹر نیشنل ریلیشنز ،تا ر یخ ، ایم ایس سی اکنا مکس ، ریاضی اور بی ایڈ پرا ئیویٹ کے نتا ئج کا اعلا ن مو ر خہ 11جنوری 2016بروزسوموار کیا جا ئے گا۔نتا ئج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کئے جا ئینگے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی انتظا میہ نے طلبہ کے لئے طریقہ کا ر کو آسان کر تے ہو ئے ان تمام طلبہ جن پر UFMکیسز ہیں کی ڈسپلن کمیٹی کے سامنے پیشی کا مقا م، پیشی کی تا ر یخ اور وقت کو گزٹ نو ٹیفیکیشن میں ہی شا مل کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے طلبہ کو با ر با ر پتہ کر نے کی ضرورت پیشن نہیں آئے گی۔ اُنھو ں نے کہا کہ یہ فیصلہ وسیع تر عوامی مفا د میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم خان کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ مذکو ر ہ نتا ئج کے اجرا ء کے یونیورسٹی نے تمام وسا ئل بروئے کا ر لاتے ہوئے نتا ئج کی تیاری کو قلیل عر صہ میں ممکن بنایاہے۔