پبی ، ملک ٹریڈرز کے مالک کا مغوی نواسیہ بازیاب ، اغوا ء کا رگروہ سرغنہ سمیت 2سہولت کار گرفتار

پبی ، ملک ٹریڈرز کے مالک کا مغوی نواسیہ بازیاب ، اغوا ء کا رگروہ سرغنہ سمیت ...

  

 پبی (نما ئندہ پاکستان)کڑوڑوں روپوں کی تاوان کی خاطرفلک ٹریڈرکارپویشن پبی کا نواسہ اغواء شدہ 6سالہ بچہ بازیاب کراکے5رکنی اغواء کار گروہ میں سرغنہ سمیت 2سہولت کار گرفتار،اسلحہ،واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ۔پولیس جدید خطوط پرکام کر رہی ہے ۔اللہ کے فضل و کرم سے 12گھنٹے کی قلیل مدت میں کیس حل کر کے ملزما ن کو گرفتار کیا ۔تفتیشی ٹیم کے لیے نقدانعام،سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود نے اپنے افس میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مورخہ08.01.2016کو پبی کے مشہور تاجر فلک ٹریڈرز کارپوریشن کے بیٹے ساجد ولد فلک نیاز سکنہ شیخ بابا نے پبی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میرے بچے علی رضاعمر 6 سال،محمد عمر 9سال،زہرا عمر 7سال روزمرہ اپنے سکول روضہ الطفال پبی گے کہ اسی دوران اسے فون پر اطلاع ملی کہ 2بچے رورہے ہیں وہ پہنچا تو پتہ چلا کہ اس کے بیٹے علی رضا کو نامعلوم ملزما ن سبز موٹر کار میں ڈال کر اغوا کرکے لے گے ہیں۔جیسے ہی مجھے پتہ چلا میں نے DSPپبی عدنان اعظم کی سربرائی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر مغوی بچے کی بازیابی کا ٹاسک سونپا۔تفتیشی ٹیم نے جدید خطوط پر کام کر تے ہوئے ملزم نبی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا ۔سرسری انٹاروگیشن کے دوران ملزم نے اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انھوں نے تاوان کی خاطر بچے کو اغواء کیا ، اوردوسرا ساتھی عمران ولدمرہم شاہ سکنہ پبی میری موٹرکا ر نمبری503/MNYبرنگ سبزمیں کسی بھی وقت علاقہ غیر لیجانے کی کو شش کریئگا ۔ اسی پر ضلع بھر میں ناکہ بندیاں کرواکر FRپشاور کی طرف سے اور دیگر اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ شروع کی گئی ۔بل آخر بمقام جڑوبہ نزد FR پشاورملزم عمران کو گاڑی میں جاتے ہوئے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے مغوی بچے کو بازیاب کرایا۔ملزم کو قبضہ سے 30بور پستول برآمد کیا گیا۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام اگل دئیے۔چھاپہ مار ٹیم نے ملزم آیاز ولدمرہم شاہ سکنہ پبی کو گرفتار کرلیا جبکہ 2ملزمان کے نام صیغہ رازمیں رکھے جارہے ہیں جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے ۔ اچھی کارکردگی پر DSPپبی سر کل عدنا ن اعظم اور تفتیشی ٹیم کے لیے نقد انعامات اورسرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔با زیا ب ہو نے والے بچے کے وا لد اور رشتہ داروں نیڈDSPپبی عدنا ن اعظم اور SHOپبی سلیم خان کی اس بر وقت کا روائی کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -