مندرہ ماں نے11دن کی پہلی اولاد کو گھر یلو ناچاقی پر کنویں میں پھینک کرمارڈالا

مندرہ ماں نے11دن کی پہلی اولاد کو گھر یلو ناچاقی پر کنویں میں پھینک کرمارڈالا

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تھانہ مندرہ کی حدود میں جعلیاری معظم شاہ میں ماں نے11دن کی پہلی اولاد کو گھر یلو ناچاقی کی وجہ سے کنویں میں پھینک کر قتل کر دیا، قاتلہ ماں گرفتار ایس ایچ او مندرہ نے نعش کنویں سے برآمد کر لی،تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے جعلیاری معظم شاہ میں رہائشی محمد الیاس کی شادی ایک سال قبل موضع بانٹھ کی رہائشی ریحانہ سے ہوئی دونوں کے پاس 11دن قبل ایک معصوم کلی پیدا ہوئی دونوں کے درمیان گھریلو ناچاقی رہتی تھی جس وجہ سے اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا تین دن قبل الیاس محنت مزدوری کیلئے گیا تو اسکی بیوی ریحانہ نے اپنی گیارہ دن کی معصوم بیٹی کو قریب میں واقع کنویں میں پھینک کر قتل کر دیا ایس ایچ او تھانہ مندرہ اشتیاق چیمہ کے مطابق معصوم بچی کو 3دن قبل ماں نے کنویں میں پھینک دیا تھا جس وجہ سے وہ مر گئی اور پولیس نے نعش کنویں سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ہے جبکہ معصوم بچی کے قتل کا مقدمہ والد الیاس کی مدعیت میں درج کر کے پولیس نے قاتلہ ماں ریحانہ کو گرفتار کر لیا ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -