کراچی مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، علی زیدی

کراچی مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، علی زیدی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے آرگنائزر علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی شہر حکمرانوں کی نا اہلی اور کرپشن کی وجہ سے مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے ۔ پورے شہر کا سیوریج سسٹم تباہ اور ڈھکن غائب ہیں۔سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور ٹریفک جام شہرکراچی کا معمول بن گیا ہے ۔یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز’’ انصاف ہاؤس ‘‘ نرسری میں پارٹی عہدیداروں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات دوا خان صابر ، ریاض حیدر، حالد عمران ،آغا علاولدین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے کئی علاقوں میں سیوریج سسٹم کی تباہی سڑکیں ٹوٹنے کا سبب بنی ہیں ۔ کئی جگہوں پر ترقیاتی کاموں کے نام پر سڑکیں کھودی گئیں جو لاوارثوں کی طرح چھوڑ دی گئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہر میں گندگی اور غلاضت کے ڈھیر بن چکے ہیں جس کی وجہ سے مچھروں سے ملیریا اور ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ڈینگی وائرس ، ملیریا کے مریضوں میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہر میں سیوریج لائن چوک ہونے سے مختلف الرجی کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات صفائی ستھرائی مہم کے صرف اعلانات کر رہے ہیں عملی طور پر شہر کراچی کچر ے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔مچھر مار اسپرے مہم صرف کاغذات کی حد تک ہیں شہر میں اسپرے مہم غیر اعلانیہ طور پر بند کردی گئی ہے جو کہ سندھ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -