شیرشاہ میں پولیس کی کارروائی ،37کلو گرام چرس برآمد

شیرشاہ میں پولیس کی کارروائی ،37کلو گرام چرس برآمد

  

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پولیس پارٹی کی کارروائی،2 منشیات فروشوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 37 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ہے۔ برآمد ہونے والی چرس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے اچھی کارکردگی پر پولیس پارٹی کو 10 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا جبکہ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -