سابق چیف جستس تصدق ھسین جیلانی کے ساحبزادے کی دعوت ولیمہ کا اہتمام

سابق چیف جستس تصدق ھسین جیلانی کے ساحبزادے کی دعوت ولیمہ کا اہتمام

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے صاحبزادے سیدمحمدعلی جیلانی کی دعوت ولیمہ کی تقریب نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس انورظہیرجمالی ، سپریم کورٹ کے ججز ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجازالاحسن سمیت تمام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر نامورشخصیات نے شرکت کی۔نجی ہوٹل میں سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کے صاحبزادے سید محمد علی جیلانی کی دعوت ولیمہ کا اہتمام کیاگیا۔ سید محمدعلی جیلانی اور ثناء کی شادی ایک روز قبل انجام پائی تھی ، گزشتہ روز دعوت ولیمہ میں چیف جسٹس پاکستان انورظہیر جمالی، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار، سپریم کورٹ کے مسٹرجسٹس آصف سعید کھوسہ ،مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید ،مسٹر جسٹس عمرعطاء بندیال ،مسٹرجسٹس اقبال حمید الرحمن ،مسٹر جسٹس منظوراحمد ملک، مسٹرجسٹس مقبول باقر، مسٹرجسٹس دوست محمد، مسٹرجسٹس مشیرعالم ،مسٹر جسٹس گلزاراحمد ،مسٹر جسٹس قاضی فیض عیسی اورمسٹر جسٹس عارف خلجی حسین نے شرکت کی۔ دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والوں میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجازالاحسن ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمدانورکاسی ، چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ مظہرعالم میاں خیل ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمدنورمسترانی، لاہورہائیکورٹ کے سینئر ترین جج مسٹرجسٹس سیدمنصورعلی شاہ ،مسٹر جسٹس محمدخالدمحمود خان ،مسٹر جسٹس شاہدحمید ڈار، جسٹس محمدانوارالحق ، مسٹرجسٹس محمدفرخ عرفان خان ،مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ ،مسٹر جسٹس محمد قاسم خان ،مسٹر جسٹس علی باقرنجفی ،مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان ، جسٹس فیصل زمان خان ، مسٹرجسٹس چوہدری محمداقبال ، مسٹرجسٹس شاہد وحید، مسٹرجسٹس امین الدین خان ،مسٹرجسٹس محمد امیربھٹی اور مسٹرجسٹس سید شہباز علی رضوی شامل تھے۔ولیمہ کی تقریب میں ڈین پاکستان کالج آف لاء پروفیسر ہمایوں احسان ،سینئر لیگل ایڈوائزر پنجاب یونیورسٹی ملک اویس خالد ، جسٹس مسعود عابد نقوی ، چیئرمین فیڈرل سروس ٹربیونل جسٹس ریٹائر سید زاہد حسین ، چیئرمین پنجاب سروس ٹربیونل جسٹس ریٹائرڈ شعیب سعید ، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی جسٹس ریٹائرڈ چودھری شاہد سعید ، سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چودھری ،سابق چیف جسٹس پاکستان ناصرالملک ، سابق ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی سید جمشید علی شاہ ، جسٹس ریٹائرڈ تنویراحمد خان ، مسلم لیگ (ن )لاہورکے صدرپرویز ملک ، بریسٹراحمد پرویز ، سابق سیکرٹری لاہورہائیکورٹ بار ارشد ملک اعوان اور ملک نورمحمد اعوان بھی موجود تھے۔ تقریب میں سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی ، تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی ، پیپلز پارٹی کے رہنماء اعترازاحسن ، تحریک انصاف کے رہنماء خورشید محمود قصوری، لاہورہائیکورٹ کی جسٹس مسز ارم سجاد گل ، اٹارنی جنرل پاکستان سلمان بٹ ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نویدرسول مرزا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ ، جسٹس ریٹائر فقیرمحمد کھوکھر، سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد، لاہورہائیکوٹ بار کے سابق صدرمحمد انورکمال، سابق چیف جسٹس پاکستان شیخ محمد ریاض اور جسٹس ریٹائرڈ سائر علی نے شرکت کی۔ان کے علاوہ جسٹس ریٹائرڈ ملک محمد قیوم، سیکرٹری ہائیکورٹ باربیریسٹراحمد قیوم ، سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس شیخ نجم الحسن، جسٹس ریٹائرڈ شیخ احمد فاروق،سابق صدرسپریم کورٹ بار محمد اکرم شیخ،سابق وفاقی وزیرسید فیصل صالح حیات،سابق وفاقی وزیرقانون ایس ایم ظفر، جسٹس ریٹائرڈرستم علی ملک، سابق صدرسپریم کورٹ بار حامد خان، سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف،سابق نگران وزیراعلی پنجاب جسٹس ریٹائرڈ اعجازنثارسمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔مہمانوں نے سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو ان کے بیٹے کی شادی پر مبارک دیتے ہوئے نوبیاہتے جوڑے کے لئے درازی عمر اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔

دعوت ولیمہ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -