موٹر وے پولیس نے اسد قصر کو تیز رفتاری پر جرمانہ کر دیا

موٹر وے پولیس نے اسد قصر کو تیز رفتاری پر جرمانہ کر دیا
 موٹر وے پولیس نے اسد قصر کو تیز رفتاری پر جرمانہ کر دیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے پولیس نے خیبر پختون خواہ اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کو تیز رفتاری پر جرمانہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نائب ناظم پشاور سید قاسم علی شاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کر دہ پیغام میں کہاہے کہ موٹر و ے پولیس نے سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی اسدقیصر کو دوران سفر اوور سپیڈنگ کر نے پر جرمانہ کر دیا۔یہ تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں اسد قیصر موٹروے پولیس کو اپنی گاڑی کے کاغذات چیک کروارہے ہیں۔پولیس اس سے قبل بھی متعدد طاقتور شخصیات کاموٹروے پر تیز رفتاری پر چالان کرچکی ہے اورلوگ موٹروے پولیس کی کارکردگی کے معترف ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -