ایک آنکھ سے محروم بلی کی سرفنگ کرتی ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول

ایک آنکھ سے محروم بلی کی سرفنگ کرتی ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول
 ایک آنکھ سے محروم بلی کی سرفنگ کرتی ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)جہاں انسان بعض اوقات حادثات کا شکار ہو کر اپنا عزم گنوا بیٹھتے ہیں وہیں کئی بار ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ جانور حادثات کا شکار ہونے کے باوجود عزم و ہمت کی علامت بن جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی چین میں ہوا ہے جہاں حاد ثے کے نتیجے میں ایک آنکھ سے محروم بلی سرفنگ کرنے لگی ہے۔چین کی خبر ایجنسی زنہوا کے مطابق ایک آنکھ سے محروم ہونے والی بلی کی سرفنگ کرتی بلی کو انٹرنیٹ پر خاصا پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ بلی ہوائی میں حادثے میں ایک آنکھ سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی جبکہ دوسری پر بھی زخم آئے تھے تاہم سرجری کے بعد اب وہ ٹھیک ہے تاہم ایک آنکھ اس کی ضائع ہو چکی ہے۔ جب وہ سرفنگ کرتی ہے تو وہاں موجود لوگ تو اکٹھے ہو ہی جاتے ہیں لیکن اس ویڈیو ز کو انٹرنیٹ پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔