فرفر انگریزی بولنے والے معمر شخص کی سوشل میڈیا نے خواہش پوری کردی، نوکری دینے کا اعلان

فرفر انگریزی بولنے والے معمر شخص کی سوشل میڈیا نے خواہش پوری کردی، نوکری ...
فرفر انگریزی بولنے والے معمر شخص کی سوشل میڈیا نے خواہش پوری کردی، نوکری دینے کا اعلان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سٹار احسن خان کی طرف سے اپ لوڈ ہونیوالی انگریزی زبان پر حیران کن حدتک عبور رکھنے والے شخص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاکیے رکھاتو کئی صاحب استطاعت لوگوں نے اس کی مدد کرنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران ایک کمپنی نے نوکری اور رہائش دینے کااعلان کردیاجبکہ ہیلتھ انشورنس اور بیمہ بھی ملے گا۔زیر نظر معمر شخص نے کسی دفتر میں نوکری کی ہی خواہش کا اظہار کیاتھا۔احسن خان کی طرف سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کو ساڑھے چارہزار سے زائد لائکس اور دس ہزار سے زائد شیئرز ملے اور یوں انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو چھائی رہی ، اس کے ساتھ ہی احسن خان نے ایک اور سٹیٹس اپ لوڈ کیا اور بتایاکہ لوگوں کی طرف سے ویڈیو پر اپنے آنیوالے ردعمل پر حیرت ہوئی ، وہ ویڈیو شیئرکرنیوالے تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں اور اس کے لیے مدد یا ہمدردی کے الفاظ کہے جو لوگوں کی شفقت کا اظہار تھا۔ صبح ہی اس شخص کی کفالت کا ذمہ ایک خاتون نے اٹھالیا ہے اور خوشی ہے کہ ویڈیو نے اس شخص کیلئے ایک موقع بنادیا، ایک چھوٹی سی مثبت کوشش نے زندگی تبدیل کردی اور صرف اتنا چاہتے ہیں کہ وہ لوگ اس متعلق ہمیں معلومات دیتے رہیں ، ہمیں دنیا کو ایک بہترین جگہ بناناچاہیے ، ہمیں مل کر کام کرناچاہیے ، اب یا پھر کبھی نہیں !اسی دوران ایمٹیک سسٹمز نامی کمپنی نے اپنے ٹوئیٹر پر اس معمر شخص کو نوکری دینے کی بھی ٹوئیٹ کردی اور لکھاکہ ’بالآخر ہم نے اسے ایک گرم رہائش سمیت نوکری دیدی ہے، ہم نے جوکچھ دیاہے ، یہ زیادہ نہیں ، لیکن یہ سب کچھ کرنے میں محبت بھی ہے ‘۔سماء ٹی وی کے مطابق آئی ٹی کمپنی نے کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ میں نوکری پر رکھ دیا اور ان کے رہنے کے لیے پانچ سال کیلئے فرنشڈ اپارٹمنٹ کا کرایہ بھی بھردیاگیا، معمر شخص کو 15لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس اور 25لاکھ کا بیمہ بھی ملے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -