ایرانی فٹبالر کے ساتھ نوجوان لڑکیوں کی ایسی حرکت کہ فٹبالر کو جیل میں ڈال دیا گیا

ایرانی فٹبالر کے ساتھ نوجوان لڑکیوں کی ایسی حرکت کہ فٹبالر کو جیل میں ڈال ...
 ایرانی فٹبالر کے ساتھ نوجوان لڑکیوں کی ایسی حرکت کہ فٹبالر کو جیل میں ڈال دیا گیا

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں کھلاڑی اپنے شائقین کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں مگر ایران کے ایک فٹ بالر کو اپنی مداح خواتین کی فرمائش پوری کرتے ہوئے ان کے ساتھ تصویر بنوانا مہنگا پڑ گیا ہے۔ 29سالہ سوشا میکانی نے جن خواتین کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائی انہوں نے حجاب نہیں پہن رکھا تھا اور ایران میں شرعی قوانین کے مطابق کسی بھی خاتون کا بے حجاب تصویر بنوانا تو درکنار گھر سے باہر نکلنا بھی جرم ہے۔ فٹ بالر کی ان خواتین کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ ایران کی ’’میزان‘‘ نیوز ایجنسی کے مطابق فٹ بالر کے خلاف کئی شہریوں نے درخواستیں دی تھیں۔ بعد میں ان میں سے ایک شخص نے اپنی درخواست واپس لے لی۔ ان درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایسی تصاویر سے معاشرے میں کرپشن اور بے راہروی فروغ پاتی ہے لہٰذا ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔ملزم کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے اور وہ فیصلے تک جیل میں ہی رہے گا۔ میکانی کے وکیل نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ اس کے موکل کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور ہیکرز نے ہی وہ تصویر شیئر کی تھی۔ دوسری طرف جب وہ تصویر شیئرکی گئی تو میکانی نے لکھا تھا کہ ان خواتین میں سے ایک میری منگیتر ہے۔ایران میں اس سے قبل بھی کئی مرد و خواتین کو بے حجاب تصاویر بنوانے کے جرم میں قید کی سزا دی جا چکی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -