قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ، اسفند یار ولی

قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ، اسفند یار ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لئے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری کو متنازعہ بنانے والے وفاقی وزراء کو اقتصادی رشتہ داری بنانے نہیں دیں گے۔ اے این پی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں سفند یار ولی خان نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے آل پارٹی کانفرنس میں مغربی روٹ پر عمل درآمد کے وعدے پر عمل کروائیں گے اور کہا کہ بی این پی مینگل کی منعقد ہونے والی اسلام آباد آل پارٹی کانفرنس میں اے این پی شرکت کرکے قومی اتفاق رائے کے منصوبے کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اسفند یار ولی خان نے کہا کہ آئین کے تحت وزرائے اعلیٰ مشترکہ مفادا ت کونسل کا اجلاس بلوائیں اور وزیر اعظم پارلیمنٹ میں خود پاک چین اقتصادی راہداری پر پالیسی بیان جاری کریں۔
اسفند یار ولی