رینجرز سندھ سے نہیں جائے گی،کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائے گی:میجر جنرل بلال اکبر

رینجرز سندھ سے نہیں جائے گی،کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائے گی:میجر جنرل ...
رینجرز سندھ سے نہیں جائے گی،کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائے گی:میجر جنرل بلال اکبر

  

کراچی(صباح نیوز)ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ رینجرز سندھ سے واپس نہیں جائے گی بلکہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروصنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ وفاق کی جانب سے آئین ے تحت رینجرزوسرچنگ اور گرفتار رنے ی اجازت ہے لہذا رینجرز کواختیارات میں توسیع کی وئی ضرورت نہیں ہے، صوبے کی جانب سے جب رینجرزکے قیام کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی تب بھی ہم اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھے۔ڈی جی رینجرز نے کہا کہ رینجرز پولیس کوپیشہ وارانہ تربیت دینے اور شفاف بھرتیوںکے نظام کے سلسلے میں خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، رینجرزمیں اگرچہ تنخواہیں پولیس کی نسبت کم ہیں لیکین تربیت، نظم وضبط اوراحتساب کا عمل سخت ہے، یہی وجہ ہے کہ نظم وضبط کی خلاف ورزی کے مرتب کئی رینجرزاہکلاروں کو برطرف کیا گیا ہے۔ میجرجنرل بلال اکبر نے تاجروصنعتکاروں کوبتایا کہ کراچی میں بھتوں کا سلسلہ تقریبا ختم ہوگیا ہے تاہم اسٹریٹ کرائم اور موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، سال 2014کے 38000 کے مقابلے میں سال 2015 میں 40000 موبائل فونزچھینے گئے ہیں، سال 2014میں 268 افرادتاوان کے لیے اغواکیے گئے جبکہ سال2015 میں یہ تعداد گھٹ کر25 رہ گئیں جس میں سے 23 اغواشدہ افرادکو بازیاب کرلیا گیا ہے لیکن2افراد تاحال مغوی ہیں۔میجر جنرل بلال اکبر نے بتایا کہ سال 2013 ے دوران 4100 گاڑیاں چھینی یا چوری کی گئیں، سال 2014 میں 3800 جبکہ سال 2015 میں یہ تعداد گھٹ کر2111ہوگئیں، اسی طرح سال 2014 میں 22000 موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری کی گئیں، سال 2015 میں یہ تعداد گھٹ کر18000 ہوگئیں۔ذرائع نے بتایاکہ تاجروصنعتکاروں کی شکایت پرڈی جی رینجرز نے یقین دلایا کہ بے قاعدگی میں ملوث کسی بھی علاقے کے صنعتکار وصرف شک کی بنیاد پر نہیں بلکہ کراچی چیمبر یا متعلقہ صنعتی علاقے کی ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیتے ہوئے انہیں بے قاعدگی کا ثبوت فراہمرکرنے کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔

مزید :

کراچی -