کراچی ،پولیس اہلکاروں نے رشوت نہ دینے پر ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا

کراچی ،پولیس اہلکاروں نے رشوت نہ دینے پر ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا
کراچی ،پولیس اہلکاروں نے رشوت نہ دینے پر ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا

  

کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں مبینہ طور پر پولیس کے اہلکاروں نے رشوت نہ دینے پر ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرک ڈرائیور محمود نے الزام عائد کیا کہ اسے ڈیفنس کے علاقے اختر کالونی کے پاس پولیس اہلکاروں نے روکا اور پانچ سو روپے رشوت طلب کی مگر انکار کرنے پر پولیس اہلکار شدید مشتعل ہوگئے اور اسے اور کلینر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ٹرک کے شیشے بھی توڑ دیئے۔

مزید :

کراچی -