تھرپارکرمیں رواں ماہ کے 10دنوں میں 30بچے انتقال کرگئے

تھرپارکرمیں رواں ماہ کے 10دنوں میں 30بچے انتقال کرگئے
تھرپارکرمیں رواں ماہ کے 10دنوں میں 30بچے انتقال کرگئے

  

تھرپارکر(آئی این پی )تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض نے ایک اور بچے کی جان لے لی،رواں ماہ کے 10دنوں میں 30بچے انتقال کرچکے ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث مٹھی کے نواحی گاؤں میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 بچوں کو تشویشناک حالت میں حیدر آباد اور کراچی کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ رواں ماہ کے 10 دنوں میں30بچے انتقال کرچکے ہیں۔ادھر سول ہسپتال مٹھی میں 46 جبکہ چھاچھرو، ڈیپلو، اسلام کوٹ اور نگرپارکر سمیت ضلع کے دیگر سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج بچوں کی تعداد111سے تجاوز کرگئی ۔

مزید :

تھرپارکر -