اندرونی معاملات میں مداخلت ختم نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید اقدامات کر سکتے ہیں:سعودی عرب

اندرونی معاملات میں مداخلت ختم نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید ...
اندرونی معاملات میں مداخلت ختم نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید اقدامات کر سکتے ہیں:سعودی عرب

  

ریاض(صباح نیوز)سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے کہا ہے کہ اندرونی معاملات میں ایرانی مداخلت ختم نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید اقدامات کر سکتے ہیں۔سعودی ایران کشیدگی پر سعودی دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور جی سی سی نہیں بلکہ ایران خطہ میںبگڑتی صورتحال کو بڑھاوا دے رہا ہے۔اندرونی معاملات میں ایرانی مداخلت جاری رہی تو ایران کے خلاف مزید اقدامات کریں گے، اجلاس میں سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں ایران کی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -