کروڑوں روپے مالیت کے گھر اور گاڑیاں بنانے والی اداکاراؤں سے چھان بین کا فیصلہ

کروڑوں روپے مالیت کے گھر اور گاڑیاں بنانے والی اداکاراؤں سے چھان بین کا ...
کروڑوں روپے مالیت کے گھر اور گاڑیاں بنانے والی اداکاراؤں سے چھان بین کا فیصلہ

  

لاہور( این این آئی)گزشتہ تین سالوں میں کروڑوں روپے مالیت کے گھر اور گاڑیاں بنانے والی اداکاراؤں سے چھان بین کا فیصلہ کر لیا گیا ،آمدنی اور اثاثوں کی مالیت کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والی اداکاراؤں کو نوٹس جاری کر کے وصولی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی سے متعلقہ محکمے نے اسٹیج سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کی آمدنی اور اثاثوں کی مالیت کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بیشتر اداکارائیں نہ صرف پوش علاقوں میں کروڑوں روپے مالیت کے گھروں میں رہائش پذیر ہیں بلکہ انکے پاس مہنگی گاڑیاں بھی ہیں لیکن ان کی طرف سے ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

مزید :

لاہور -