افتخار محمد چوہدری پر عمران خان کیخلاف دائر کردہ ہتک عزت دعوے کی واپسی کیلئے دباؤ بڑھ گیا

افتخار محمد چوہدری پر عمران خان کیخلاف دائر کردہ ہتک عزت دعوے کی واپسی کیلئے ...
افتخار محمد چوہدری پر عمران خان کیخلاف دائر کردہ ہتک عزت دعوے کی واپسی کیلئے دباؤ بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت دعوے کی واپسی کے لئے دباؤ بڑھ گیا۔ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام میں معاونت کرنے والے بعض وکلاء نے سابق چیف جسٹس سے یہ مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی جانب سے عمران خان کے خلاف کیا گیا ہتگ عزت کا دعویٰ واپس لئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی اپنی پارٹی کے لوگوں نے اس دعوے کو مسترد کیا ہے اور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے سابق چیف جسٹس اس حوالے سے رواں ہفتے کوئی فیصلہ کریں گے۔

مزید :

اسلام آباد -