اداکارہ میرا نے 101 سالہ مشکور بابا کی خدمات حاصل کر لیں

اداکارہ میرا نے 101 سالہ مشکور بابا کی خدمات حاصل کر لیں
اداکارہ میرا نے 101 سالہ مشکور بابا کی خدمات حاصل کر لیں

  

اسلام آباد (آن لائن) چلبلی اداکارہ میرا نے ہسپتال کی تعمیر کے راستے میں حائل جادو ختم کرانے کے لئے 101 سالہ مشکور بابا کی خدمات حاصل کر لیں۔ مشکور بابا سری لنکا میں رہتے ہیں میرا کی دعوت پر 3 روز کے لئے پاکستان آئیں گے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ اداکارہ میرا کو کسی نے بتایا تھا کہ اس کے ہسپتال کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ جادو ہے جو کسی نے کر دیا ہے اب اداکارہ اس جادو کو ختم کرانے کی کوشش کریں گی اور مشکور بابا کی خدمات حاصل کریں گی۔ مشکور بابا وہ شخص ہیں کہ جنہوں نے نواز شریف کی دوبارہ حکومت میں آنے کی پیش گوئی کی تھی۔

مزید :

تفریح -