سلمان بٹ کی دھماکے دار انٹری، پہلے ہی میچ میں سینچری بنادی

سلمان بٹ کی دھماکے دار انٹری، پہلے ہی میچ میں سینچری بنادی
سلمان بٹ کی دھماکے دار انٹری، پہلے ہی میچ میں سینچری بنادی

  

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ سال تک کھیل کے میدانوں سے دوررہنے والے سلمان بٹ نے اپنے پہلے ہی میچ میں دھواں دار انٹری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ اور محمد آصف کی پانچ سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے اور دونوں کھلاڑی نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں۔ سلمان بٹ نے پابندی کے بعد اپنے پہلے ہی میچ میں دھماکے دار انٹری دی ہے اور واپڈ ا کی طرف سے کھیلتے ہوئے سینچری سکور کرکے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں۔ سلمان بٹ نے 108 گیندوں پرفاٹا کی ٹیم کیخلاف سینچری سکور کی ہے اور ٹیم میں واپسی کے امکانات پیدا کرلیے ہیں۔

مزید :

کھیل -