سیلفی بنانے کا بخار،قانون سازی کیلئے وزارت قانون آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کریگی

سیلفی بنانے کا بخار،قانون سازی کیلئے وزارت قانون آئینی و قانونی ماہرین سے ...
سیلفی بنانے کا بخار،قانون سازی کیلئے وزارت قانون آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کریگی

  

اسلام آباد (آن لائن) سیلفی بنانے کا بخار اور اس سے ہونے والے جانی نقصان سے بچنے کے لئے وفاقی وزارت قانون‘ قانون سازی کے لئے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کرے گی۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وفاقی وزارت قانون کی جانب سے اس سلسلے میں صوبائی وزارتوں سے بھی مشاورت کا امکان ہے۔ آئے روز سیلفی کی وجہ سے نوجوانوں کی ہلاکت پر یہ قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس بارے پہلے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی اور اس کے بعد ہی بل کی تیاری کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -