رینجرز اختیارات :آصف زرداری کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط بھجوانے کا فیصلہ

رینجرز اختیارات :آصف زرداری کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط بھجوانے کا فیصلہ
رینجرز اختیارات :آصف زرداری کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط بھجوانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے رینجرز کے سندھ میں اقدامات اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائیاں کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کو خط بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انہیں پیپلزپارٹی حکومت کی مسلم لیگ ن کے حوالے سے سابقہ حکومت کے دوران روا رکھی گئی مفاہمتی پالیسی سمیت دیگر معاملات بارے یاددہانی کرائی جائے گی۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ یہ خط رواں ہفتے تحریر کئے جانے کا امکان ہے ۔ یہ خط قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے ذریعے ارسال کیا جائے گا خط میں ن لیگ کی کارروائیوں اور خطاف قانون اقدامات سے پردہ اٹھایا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -