2016ء میں کراچی کی روشنیاں بحال ہوتے دیکھ رہا ہوں:منظور وسان

2016ء میں کراچی کی روشنیاں بحال ہوتے دیکھ رہا ہوں:منظور وسان
2016ء میں کراچی کی روشنیاں بحال ہوتے دیکھ رہا ہوں:منظور وسان

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیر معدنیات سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے رینجرز کے اختیارات کم کرنے کا کبھی نہیں سوچا‘ اب مارشل لاء کا دور ختم ہو گیا۔ 2016ء میں کراچی کی روشنیاں بحال ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ سیاستدانوں کو کرپشن کا راستہ بیورو کریٹ دکھاتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ آج بھی ریٹائرڈ جرنیل سیاستدانوں سے تگڑے ہیں۔ مشرف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ عمران خان کے حوالے سے بھی معاملات واضح ہیں۔ بلاول بھٹو 2018ء سے قبل بھی انتخابی سیاست میں قدم رکھ سکتے ہیں۔ رینجرز کے آپریشن کے نتیجے میں شہر قائد سے ڈرانے دھمکانے کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا اس شہر میں انتخابات کے دوران جہاں 70 فیصد ووٹ پڑتے تھے وہاں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ 30 فیصد رہا جس میں سے ایم کیو ایم کو صرف 13 فیصد ووت ملے طاقت کے توازن کے لئے مزید کام کرنا ہو گا۔ اتحاد کا قیام پیپلزپارٹی کے خلاف پرانی کوشش ہے جو پھر دہرائی جا رہی ہے جس سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ضیاء الحق کے دور سے پیپلزپارٹی کے خلاف ایسا ہوتا آیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -