حکومت پنجاب نے چھوٹے زمینداروں پر ایٹم بم گرا دیا

حکومت پنجاب نے چھوٹے زمینداروں پر ایٹم بم گرا دیا
حکومت پنجاب نے چھوٹے زمینداروں پر ایٹم بم گرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) حکومت پنجاب نے چھوٹے زمینداروں پر ایٹم بم گرا دیا ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی پر سالانہ ریٹرن زرعی ٹیکس لاگو کر دیا ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی کے کوائف طلب۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے مالی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے پنجاب بھر میں ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی پر سالانہ دو صد روپے ریٹرن ٹیکس کی نفاذ کرتے ہوئے پنجاب بھر کے ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی کے مالکان کے کوائف پنجاب بھر کے ڈی سی او سے طلب کر لئے۔ ڈی سی او کے حکم پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی کے کوائف مرتب کر کے ذریعہ ڈی سی او حکومت پنجاب کو بھجوا دیئے ہیں یاد رہے کہ ریٹرن زرعی ٹیکس پہلے پنجاب کے 5 ایکڑ مالک زرعی اراضی پر لاگو تھا مگر اب اس کو کم کر کے ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی چھوٹے زمینداروں پر بھی ریٹرن زرعی ٹیکس کا نفاذ کر کے چھوٹے زمینداروں پر ریٹرن زرعی تیکس کا ایٹم بم گرا دیا ہے ایک ایکڑ ریٹرن زرعی ٹیکس کے نفاذ سے حکومت پنجاب کو سالانہ کروڑوں روپے کی آمدنی متوقع ہے اور اس سے پنجاب حکومت کی مالی پوزیسن مزید مستحکم ہو گئی۔ ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی پر زرعی ریٹرن ٹیکس کے نفاذ سے چھوٹے زمینداروں اور کاشتکاروں میں مایوسی پھیل گئی ہے کسان بورد کی تنظیموں نے ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی پر زرعی ریٹرن ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے اجلاس طلب کر لیا ہے۔

مزید :

لاہور -