تاریخ کی سب سے بڑے جیک پاٹ کا فاتح سامنے نہ آسکا، 3 دن بعد قرعہ اندازی ہوگی
لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی جیک پاٹ لاٹری کیلئے ہونے والی قرعہ اندازی میں کوئی فاتح سامنے نہ آسکا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں تاریخی 90 کروڑ ڈالر کی جیک پاٹ لاٹری کی قرعہ اندازی کی گئی جس میں کسی بھی فاتح کا نام سامنے نہیں آسکاجس کے بعد جیک پاٹ کا اگلا مقابلہ 3 روز بعدکرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاٹری حکام نے جیک پاٹ کی انعامی رقم90 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کردی ہے جو کہ ایک کھرب 36 ارب36 کروڑ 35 لاکھ روپے بنتی ہے ۔تین دن بعد پتا لگے گا کہ اتنی بڑی رقم جیتنے والا خوش نصیب کون ہوگا۔