سلمان خان نے لیولیا ونتر پر ’’سختی‘‘ شروع کر دی

سلمان خان نے لیولیا ونتر پر ’’سختی‘‘ شروع کر دی
سلمان خان نے لیولیا ونتر پر ’’سختی‘‘ شروع کر دی

  

ممبئی(آئی این پی) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ انھوں نے اپنی حالیہ گر ل فرینڈ لیولیا ونتر کو میڈیا اور انکے پرستاروں سے دور رہنے کیلئے سختی سے کہا ہے۔واضح رہے سپر سٹار متعدد بار میڈیا نمائندگان سے کہہ چکے ہیں کہ ان سے ایسے سوالات ’’محبوباؤں سے متعلقہ‘‘کرنے سے گریز کیا جائے جو انھیں ذہنی الجھن میں مبتلا کرتے ہیں۔سلمان خان کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ وہ تاحال یہ سمجھ نہیں پائے کہ سپر سٹارلیولیا کے متعلق سنجیدہ ہیں یا نہیں ، تاہم وہ چاہتے ہیں کہ لیولیا میڈیا ، انکے پرستاروں اور سماجی روابط کی سائٹس سے جس قدر ممکن ہو سکے دور رہیں۔رپورٹ کے مطابق سپر سٹاراپنی 50سالگرہ کے موقع پر بھی لیولیا سے دور ہی رہے تھے تاکہ کوئی جوڑے کی ایک ساتھ تصویر نہ لے سکے۔تاہم بعد از سپر سٹار لیولیا کے سالگرہ میں شرکت کرنے والے دیگر مہمانوں کے ساتھ گھلنے ملنے پر بھی رنجیدہ نظر آئے تھے۔ اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ سپر سٹاررومانی حسینہ کے عشق میں کس حد تک گرفتار ہیں

مزید :

تفریح -