ہالی ووڈ اداکارسلویسٹر سٹالن کی نظر میں بڑھاپا اچھی چیز نہیں

ہالی ووڈ اداکارسلویسٹر سٹالن کی نظر میں بڑھاپا اچھی چیز نہیں
ہالی ووڈ اداکارسلویسٹر سٹالن کی نظر میں بڑھاپا اچھی چیز نہیں

  

لاس اینجلس(آئی این پی) ہالی ووڈ سٹار سلویسٹر سٹالن کا کہنا ہے کہ بڑھاپا انکی نظر میں کوئی اچھی چیز نہیں ہے۔ڈیڈ لائن ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق 69سالہ اداکارکا کہنا ہے کہ انھیں سینئر سیٹیزن کہلانا بالکل پسند نہیں ہے تاہم وقت کے ساتھ ساتھ چیزوں میں تبدیلی آتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ ہر نئے دن کے ساتھ کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اس حقیقت سے بھی بخوبی آشنا ہیں کہ بڑھتی عمر کے ساتھ انسان کی عقل ذیادہ ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں انسان وقت کے ساتھ فہم و فراست اور برد باری کا مظاہرہ کرنے لگتا ہے۔ سلویسٹر سٹالن کا کہنا تھا کہ انھیں اچھی طرح یاد ہے انکے والد ایک سخت طبیعت کے مالک انسان تھے تاہم انھوں نے بستر مرگ پر انھیں نصیحت کی تھی کہ میں اپنے غصے پر قابو پانے اوردوسروں کو معاف کرنے کا جذبہ ہر دم قائم رکھوں، جو انکی نظر میں اب بڑی حد تک ان میں پیدا ہو رہا ہے-

مزید :

تفریح -