مغرب میں کامیابیاں سمیٹتی پریانکا چوپڑا پر فخر ہے:اکشے کمار

مغرب میں کامیابیاں سمیٹتی پریانکا چوپڑا پر فخر ہے:اکشے کمار
مغرب میں کامیابیاں سمیٹتی پریانکا چوپڑا پر فخر ہے:اکشے کمار

  

ممبئی(آئی این پی) بولی ووڈ سٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ انھیں بین الاقوامی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پر فخر ہے۔اداکار کی طرف سے پریانکا چوپڑا کے پہلی امریکی ٹیلی ویڑن سیریز کوانٹکو میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر پیپلز چوائس ایوارڈ اپنے نام کرنے پر دلی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔کھلاڑی کمار نے ممبئی میں 22ویں سالانہ سٹار سکرین ایوارڈ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پریانکا چوپڑا پیپلز چوائس ایوارڈ کی مستحق تھیں۔انھوں نے کہا کہ پریانکا نے مغربی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ہندوستان کا سر فخر سے اونچا کر دیا ہے۔ واضح رہے دونوں ستارے متعدد بولی ووڈ فلموں میں آن سکرین بہترین کیمسٹری کا مظاہرہ کر چکے ہیں-

مزید :

تفریح -