سی ٹی ڈی پولیس نے مطلوب شدت پسندکو گرفتار کرلیا

سی ٹی ڈی پولیس نے مطلوب شدت پسندکو گرفتار کرلیا
سی ٹی ڈی پولیس نے مطلوب شدت پسندکو گرفتار کرلیا

  

مینگورہ (صباح نیوز) مینگورہ میں سی ٹی ڈی پولیس نے سر چ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن میں مطلوب شدت پسند کو گرفتارکر لیا۔پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی ملاکنڈ نے مینگورہ کے نواحی علاقہ تختہ بند میں ٹارگٹڈ اینڈ سر چ آپریشن کیا ہے جس میں انہوں نے کالام سے تعلق رکھنے والے مطلوب شدت پسند محمد اسحاق کو نواحی علاقے قمبرسے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق شدت پسندمحمد اسحاق رحیم آباد پولیس کو دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ۔

مزید :

سوات -